سڑک حادثہ میں بہن کی موت اور بھائی زخمی

حیدرآباد ۔ یکم ؍ نومبر (سیاست نیوز) گھٹکیسر پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک المناک سڑک حادثہ میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے بہن برسرموقع ہلاک ہوگئی جبکہ بھائی شدید زخمی ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ  20 سالہ سراوانی اپنے بھائی 24 سالہ شیوکمار جو عنبرپیٹ پولیس اسٹیشن کا کانسٹبل ہے کے ہمراہ آج ورنگل قومی شاہراہ پر موٹر سائیکل پر بھونگیر  جارہی تھی کہ اچانک تیز رفتار سوئفٹ کار نے انہیں ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں سراوانی برسرموقع ہلاک ہوگئی جبکہ شیوکمار شدید زخمی ہوگیا ۔ پولیس نے سراوانی کی نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا جبکہ شیوکمار کو خانگی دواخانہ میں علاج کیلئے شریک کیا گیا ہے ۔