سڑک حادثہ میں بس کنڈرکٹر کی موت

حیدرآباد ۔ /9 ستمبر (سیاست نیوز) فلک نما ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آئے ایک حادثہ میں بس کنڈکٹر ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 57 سالہ ڈی ستیہ نارائنا ساکن برہمن واڑی یاقوت پورہ جو فاروق نگر بس ڈپو سے وابستہ بس کنڈکٹر ہے آج صبح کی اولین ساعتوں میں مکان سے روانہ ہوا تھا اور یاقوت پورہ ریلوے اسٹیشن سے بذریعہ ایم ایم ایس ٹرین و فاروق نگر بس ڈپو جارہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار کار نے اسے ٹکر دیدی ۔ جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا ۔ پولیس نے شدید زخمی ستیہ نارائنا کو دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ پولیس چندرائن گٹہ نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا اور کار ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ۔