حیدرآباد ۔ یکم ستمبر (یواین آئی ) ایک دل دہلادینے والے حادثہ میں آندھراپردیش کی وزیر پی سنیتا کے دو رشتہ دار ہلاک ہوگئے ۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بالانگر کے قریب پداپلی میں ان کی گاڑی الٹ گئی۔ڈی سی ایم گاڑی اننت پور کو سجاوٹی اشیاء منتقل کررہی تھی۔ اس حادثہ میں ڈرائیور ‘کلینر کے علاوہ ایک اور شخص شدید زخمی ہوگیا۔ ڈرائیور کے خلاف لاپرواہی کا ایک معاملہ درج کیا گیا۔ زخمیوں کو علاج کے لئے پرائیویٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔سنیتا کے فرزند سری رام کی منگنی 10اگست کو ہوئی تھی اور شادی یکم اکتوبر کو مقرر ہے ۔