سڑک حادثہ میں ایک ہلاک دوسرا زخمی

شمس آباد ۔ 25 فبروری ( سیاست نیوز ) شمس آباد میں سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا شخص زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب نارائنا 55 سالہ ساکن فتح نگر بال نگر موٹر سائیکل پر رشتہ دار بالاکرشنا کے ہمراہ مامیڈی پلی سے شمس آباد کی جانب آرہا تھا کہ سی آئی ایس ایف کوارٹرس کے قریب ایک الکٹرک پول سے اس کی گاڑی ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں نارائنا برسرموقع ہلاک ہوگیا اور بالا کرشنا شدید زخمی ہوگیا جسے دواخانہ عثمانیہ منتقل کردیا گیا ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔