سڑک حادثہ میں ایک ہلاک تین زخمی

یلاریڈی۔/6 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل سدا شیو نگر کے علاقہ اڈلور یلاریڈی گائتری شوگر فیکٹری کے پاس 44 ویں قومی شاہراہ پر سڑک حادثہ میں ایک ہلاک تین افراد زخمی ہوگئے۔ حیدرآباد آرمور جارہے ڈسٹن کار اڈلور یلاریڈی پر بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے جا ٹکرائی جس پر کار میں موجود آرمور سے تعلق رکھنے والا 46 سالہ روی مقام واردات پر ہی ہلاک ہوگیا۔ کار میں سفر کررہے تین خواتین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو خانگی دواخانہ منتقل کیا گیا۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا۔ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔