شمس آباد ۔ 24 جنوری (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع تونڈ پلی میں سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب این سرینواس 28 سالہ ساکن مدن پلی 21 ڈسمبر کو اسپلینڈر پلس گاڑی پر اس کے ساتھی کمار 26 سالہ کے ساتھ شمس آباد سے مدن پلی جارہا تھا کہ ایک نامعلوم گاڑی نے ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں گاڑی پر سوار دونوں شدید زخمی ہوگئے جنہیں دواخانہ منتقل کیا گیا۔ 23 جنوری کی شام سرینواس دوران علاج فوت ہوگیا جبکہ کمار کا علاج کیا جارہا ہے۔ شمس آباد رورل پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔