سڑک حادثہ میں ایک پولیس ملازم ہلاک

حیدرآباد ۔ 3نومبر ۔ ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ کاپرا میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک پولیس ملازم ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ تیز رفتار کار نے پولیس ملازم لکشمن کی موٹر سیکل کو ٹکر دیدی اور فرار اختیار کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کے شعبۂ ٹرافک سے وابستہ اے ایس آر لکشمن میاں پور ٹرافک پولیس میں خدمات انجام دے رہا تھا ۔ پولیس نے جب اس حادثہ کی اطلاع سنی اور قریب میں واقع سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کی تو انھیں پتہ چلا کہ ایک تیز رفتار کار نے بڑی بے رحمی سے اے ایس آئی کی موٹر سیکل کو ٹکر دی تھی ۔ پولیس اس کار کی تلاش میں جٹ گئی ہے جو زخمی شخص کوسڑک پر تڑپتا چھوڑکر فرار ہوگئی تھی ۔