سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک

حیدرآباد 30 جون (سیاست نیوز) راجندر نگر کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ شیخ خلیل احمد جو چھوٹا بازار قلعہ گولکنڈہ کا ساکن تھا ۔ اپنے ساتھی ہارون کے ہمراہ آٹو میں کل شام سفر کررہا تھا ان کا آٹو راجندر نگر کے حدود میں واقع فش بلڈنگ کے قریب حادثاتی طور پر اُلٹ گیا اور دونوں ساتھی شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران خلیل احمد فوت ہوگئے ۔