حیدرآباد /27 اپریل ( سیاست نیوز ) مائیلاردیوپلی حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 34 سالہ ہریش کمار جو پیشہ سے ٹیلر تھا کنچن باغ علاقہ میں رہتا تھا ۔ وہ 23 اپریل کے دن اپنی موٹر سائیکل پر مائیلاردیوپلی حدود سے گذر رہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہرکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں ویریش کمار کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے