-سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک

شمس آباد 27 مارچ (سیاست نیوز)شمس آباد کے موضع گھانسی میاں گوڑہ میں آج صبح ایک نا معلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب چندرا کمار 36 سالہ ساکن تامل ناڈو پیشہ ڈرائیور آج صبح گھانسی میاں گوڑہ میں سڑک عبور کررہا تھا کہ ایک تیز رفتار نا معلوم کار نے ٹکر دیدی جو شادنگر سے حیدرآباد کی سمت جارہی تھی ۔ چندرا کمار کو شدید زخمی حالت میں دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بعد معائنہ اسے مردہ قرار دیا ۔ شمس آباد رورل سب انسپکٹر محمد احمد پاشاہ نے مقدمہ درج کرتے ہوئے نا معلوم کار کی تلاش شروع کردی۔