سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک

حیدرآباد /27 نومبر ( سیاست نیوز ) گھٹکیسر کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 42 سالہ ملایا جو پیشہ سے مزدور تھا ضلع نلگنڈہ کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ کل وہ نلگنڈہ سے انوجی گوڑہ علاقہ آیا تھا اور اس علاقہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ ملایا کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر دے دی تھی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔