حیدرآباد۔27۔اکتوبر (سیاست نیوز) چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 20 سالہ محمد بن سعید ساکن صلالہ کتہ پیٹ کل رات اپنے ایک دوست کے ہمراہ موٹر سیکل پر فلک نما برج سے جارہا تھا کہ شہر میں موسلادھار بارش کے سبب موٹر سیکل اچانک پھسل گئی جس میں سعید برسر موقع ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا دوست عبدالکلیم زخمی ہوگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے سعید کی نعش کو دواخانہ عثمانیہ مردہ خانہ میں منتقل کیا۔