سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک

شمس آباد /22 ستمبر ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے موضع مدن پلی میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب اے مونیا 50 سالہ پیشہ لیبر ساکن مدن پلی آج صبح مدن پلی کے قریب سڑک عبور کر رہا تھا کہ ایک نامعلوم گاڑی نے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ شمس آباد رورل سب انسپکٹر ستیہ نارائنا نے مقدمہ درج کرتے ہوئے نامعلوم گاڑی کی تلاش شروع کردی ہے۔