حیدرآباد ۔ 28 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز): سنتوش نگر کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ڈی آر ڈی او کا ریٹائرڈ ملازم ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 70 سالہ سندر مورتی جو ڈی آر ڈی او میں ریٹائرڈ ڈپٹی ڈائرکٹر سطح کا عہدیدار تھا ۔ رکھشا پورم میں رہتا تھا ۔ 21 جولائی کے دن مورتی کا ایس بی آئی کنچن باغ کے قریب حادثہ پیش آیا اور شدید زخمی حالت میں آج مورتی فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔