حیدرآباد 13 فبروری (سیاست نیوز) ونستھلی پورم علاقہ میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں میونسپل کارپوریشن سے وابستہ ڈرائیور ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 48 سالہ شیخ لطیف ساکن ونستھلی پورم آج دوپہر اپنی موٹر سیکل پر ونستھلی پورم چوراہے سے گذررہا تھا کہ ایک تیز رفتار ڈی سی ایم ویان نے اسے ٹکر دیدی اس حادثہ میں شیخ لطیف شدید طور پر زخمی ہوگیا تھا اور اسے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ونستھلی پورم پولیس نے ڈی سی ایم ویان ڈرائیور کے خلاف لاپرواہی کا مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا۔