حیدرآباد /29 ستمبر ( سیاست نیوز ) سنجیوا ریڈی نگر کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق 55 سالہ شخص راما راؤ جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ کوکٹ پلی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص 27 ستمبر کو ایس آر نگر علاقہ میں پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا کل رات علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق راؤ پیدل سڑک عبور کر رہا تھا کہ نامعلوم آٹو کی زد میں آکر حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔