سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک

حیدرآباد۔/4 ستمبر، ( سیاست نیوز) معین آباد کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 19 سالہ شرون کمار جو طالب علم بتایا گیا ہے عزیز نگر علاقہ میں رہتا تھا جس کا سوریہ پیٹ سے تعلق تھا۔ یہ طالب علم اس کے ساتھی کے ہمراہ موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں شرون کمار فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔