سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک

شمس آباد /25 اپریل ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے علاقہ ونائیک نگر میں بائیک سے گرکر ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب انیل کمار وشواکرما 34 سالہ خانگی ملازم ساکن بالاسیو کالونی بائیک پر جارہا تھا گاڑی پھسل کر گرنے سے وہ شدید زخمی ہوگیا جسے اپولو دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد مردہ قرار دیا ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔