حیدرآباد /24 جنوری ( سیاست نیوز ) حیات نگر کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق 32 سالہ ناگابھونم جو پیشہ سے موٹر سائیکل میکانک تھا حیات نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ سڑک کے درمیان بھینسوں کے سبب موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ شدید زخمی حالت میں یہ شخص فوت ہوگیا ۔ حیات نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔