حیدرآباد ۔ 4 اپریل (سیاست نیوز) سنتوش نگر کے علاقہ میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور ان کا بیٹا زخمی ہوگیا۔ بتایا جاتا ہیکہ 45 سالہ شمس الدی اپنے فرزند 9 سالہ عیان الدین کے ہمراہ موٹر سیکل پر جارہے تھے کہ ڈی ایم آر ایل چوراہے کے قریب ایک تیز رفتار لاری نے انہیں ٹکر دے دی، جس کے نتیجہ میں شمس الدین برسرموقع ہلاک اور ان کا کمسن بیٹا عیان الدین شدید زخمی ہوگیا۔ شمس الدین یوسفین کالونی کے ساکن تھے، جو پیشہ سے میکانک بتائے گئے ہیں۔ پولیس سنتوش نگر نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔