سڑک حادثہ میں ایک شخص کی موت

حیدرآباد 5 جون (سیاست نیوز) رائے درگم کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص فوت ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 26 سالہ بلبرٹ ڈیویڈ جو پیشہ سے خانگی ملازم اور بی ایچ ای ایل علاقہ کا ساکن بتایا گیا، گزشتہ ماہ اپنی موٹر سیکل پر رائے درگم علاقہ سے گزر رہا تھا کہ اس کی موٹر سیکل درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ڈیویڈ شدید زخمی ہوگیا۔ دوران علاج وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔