سڑک حادثہ میں ایک تاجر ہلاک

حیدرآباد ۔ /26 ستمبر (سیاست نیوز)  چادر گھاٹ پولیس اسٹیشن حدود میں ایک المناک سڑک حادثہ میں ایک تاجر فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 55 سالہ محمد غوث ساکن ضیاء گوڑہ عیدالاضحی کے موقع پر نلگنڈہ کراس روڈ کے قریب اپنی موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ ایک تیز رفتار آر ٹی سی بس نے انہیں ٹکر دیدی ۔ یہ واقعہ سہیل ہوٹل کے روبرو پیش آیا اور محمد غوث اس حادثہ میں برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ چادر گھاٹ پولیس نے محمد غوث کی نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا اور اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا ۔