سڑک حادثہ میں اسکوٹر راں ہلاک

یلاریڈی۔/2جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل سدا سیو نگر کے بھوم پلی شیوار پر گندھاری۔ بانسواڑہ شاہراہ پر رات کو پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص کی موت ہوگئی۔ سب انسپکٹر مسٹر رام پرتاپ لنگم کی تفصیلات کے مطابق کاماریڈی کے تکریال موضع سے تعلق رکھنے والے 36سالہ رمیش ورنی منڈل میں میستری کا کام کرتا تھا اپنا کام مکمل کرکے گھر تکریال اپنی اسکوٹر پر آرہا تھا کہ بھوم پلی شیوار میں گاڑی بے قابو ہوکر گرگئی جس سے مقام حادثہ پر ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔