حیدرآباد 15 ؍ مارچ (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ بہادر پورہ میں آج پیش سڑک حادثہ میں سڑک عبور کرنے کے والے ایک نامعلوم شخص کو تیز رفتار لاری نے ٹکر دے دی جس کے سبب وہ ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے بموجب بہادر پورہ میں واقع ایک ہوٹل کے قریب 35 سے 40 سالہ نامعلوم شخص جو زرد رنگ کا شرٹ اور چاکلیٹ کلر کے پینٹ میں ملبوس تھا سڑک عبور کرنے کے دوران حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔