پرگی۔3فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) روڈ حادثہ میں ایک ہلاک اور ایک زخمی ہونے کا واقعہ چنگومل پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا ۔ پولیس کے بموجب دوما منڈل سوا ریڈی پلی گاؤں کا رہنے والا ستیہ نارائن اور یادگیری دونوں نے بائیک پر مانے گوڑہ سے پرگی آرہے تھے ۔ پوڑدر منڈل سمن گردتی گیٹ کے قریب ایک بولیورو گاڑی سے ٹکر دینے سے حادثہ میں دیاگیری30سالہ فوت ہوگیا ۔ ستیہ نارائن زخمی کو دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ پولیس چنگومل نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔