میدک۔/3جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ٹاؤن کے محلہ بارہ امام کا ساکن ایک نوجوان مسٹر سید ریاض ولد سید احمد ٹیلر کا لکڑی کا پل حیدرآباد پر پرگی ڈپو کی بس سروس جو حیدرآباد آرہی تھی بائیک پر جارہے تھے کہ حادثہ کا شکار ہوگیا۔ 20 سالہ ریاض جو حیدرآباد میں ایک فوڈ کمپنی میں ڈیلیوری بوائے کی حیثیت سے کام کررہا تھا بتایا جاتا ہے کہ دو دن قبل ہی وہ اپنی ڈیوٹی کی انجام دہی کیلئے اسپیلینڈر خریدا تھا، برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ نعش کو عثمانیہ دواخانہ میں پوسٹ مارٹم کے بعد میدک منتقل کیا گیا۔ ٹاؤن کی مسجد ولی شاہ میں بعد نماز مغرب نماز جنازہ ادا کی گئی اور قبرستان قادر بنگلہ دائرہ میں تدفین عمل میں آئی۔
پرائیویٹ کالج میں
برسر خدمت لکچرر کی موت
گمبھی راؤ پیٹ۔/3جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کمرہ جماعت میں قلب پر حملہ کی وجہ ایک لکچرر کی موت واقع ہوگئی۔ یہ واقعہ ضلع سرسلہ، منڈل یلاریڈی پیٹ کے راچرلہ گولا پلی میں واقع راچرلہ جونیر کالج میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق کریم نگر کے جوگورمامیڑی منڈل کا ایک 48 سالہ یو کمار نامی کامرس لکچر آج طلبا و طالبات کو درس دے کر کرسی پر بیٹھنے والا لکچرر اچانک خاموش ہوگیا جسے فوراً مقامی خانگی دواخانہ لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بعد معائنہ قلب پر حملہ کی وجہ موت واقع ہونے کی اطلاع دی۔ اچانک لکچرر کی موت پر ساتھی اسٹاف اور کالج کے طلباء و طالبات پر سکتہ طاری ہوگیا اور سارا کالج غم کے ماحول میں ڈوب گیا۔