سڑک حادثہ ، ایک شخص ہلاک

حیدرآباد۔/3فبروری، ( سیاست نیوز) ونستھلی پورم کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 46سالہ اسمعیل جو پیشہ سے میکانک سنگارینی کالونی کا ساکن تھا کل رات یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار ٹپر لاری کی زد میں آکر فوت ہوگیا۔ پولیس ونستھلی پورم نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔