سڑک حادثات 2 افراد ہلاک

حیدرآباد /23 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) پہاڑی شریف اور حیات نگر علاقہ میں پیش آئے دو سڑک حادثات میں دو افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 28 سالہ سدھاکر ریڈی جو پیشہ سے واٹر ٹینکر چلا رہا تھا اپوگوڑہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ کل رات یہ شخص ٹینکر سے گرکر شدید زحمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 65 سالہ خاتون دانڈاماں جو بوڑاپل علاقہ کے ساکن ستیا کی بیوی تھی ۔ کل یہ خاتون اس کی بیٹی سے ملاقات کیلئے حیات نگر آئی تھی ۔ بیٹی اور نواسی سے ملاقات کے بعد یہ خاتون حیات نگر میں تیز رفتار آر ٹی سی بس کا شکار ہوگئی اور برسر موقع ہلاک ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔