سڑک حادثات کے دو واقعات، دو افراد بشمول ایک خاتون ہلاک

حیدرآباد /9 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے حدود پیٹ بشیرآباد اور نارسنگی پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئے ۔ پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق 30 سالہ رینو کا جو پیٹ بشیرآباد علاقہ کے ساکن شخص مرلی کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون کل شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثہ میں رینوکا برسر موقع ہلاک ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق ان کی موٹر سائیکل کو تیز رفتار لاری نے ٹکر دے دی ۔ 42 سالہ وینکٹایا جو پیشہ سے چوکیدار تھا روڈ نمبر 10 جوبلی ہلز کا ساکن تھا ۔ 29 ستمبر کے دن یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار ڈی سی ایم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔