سڑک حادثات کی روک تھام کے اقدامات ضروری

ضلع کلکٹر کے ساتھ اعلیٰ عہدیداروں کے جائزہ اجلاس میں ایم پی کا خطاب

کریم نگر۔/29نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سڑک حادثات کی روک تھام اور اس کے سدباب کیلئے فوری طورپرموثر اقدامات کی ضرور ت ہے۔ رکن پارلیمنٹ کریم نگر بی ونود کمار نے یہ بات کہی۔ وہ کلکٹریٹ کیمپ آفس میں ضلع کلکٹر کے ساتھ سڑک حادثات کی روک تھام کیلئے آر اینڈ بی اور ریونیو عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے مخاطب تھے۔ اس موقع پر انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام مختلف امراض سے کم لیکن سڑک حادثات میں زیادہ فوت ہورہے ہیں۔ ونود کمار نے کہا کہ سڑک حادثات کی روک تھام کیلئے پہلے تما پور سے الگنور چوراہے تک 6 کلو میٹر سڑک کو 4 لائن میں تبدیل کرتے ہوئے دونوں بازو سرویس روڈ قائم کرتے ہوئے اسے مکمل 8 لائن میں تبدیل کیا جانا چاہیئے۔ اس طرح سنٹرل لائٹنگ سسٹم بھی قائم کیا جارہا ہے جس کے لئے بجٹ منصوبہ عمل روانہ کردیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں ایس ای آر اینڈ بھی ستیش کے علاوہ ریونیو کے عہدیدار موجود تھے۔