سڑک حادثات میں3افراد ہلاک

حیدرآباد۔ یکم جون ، ( سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میںپیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ عابڈز پولیس کے مطابق 51سالہ شخص للن پانڈے جو پیشہ سے چوکیدار تھا آج صبح یہ شخص چائے نوشی کے بعد سڑک عبور کررہا تھا کہ ایک کار کی زد میںآکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 34 سالہ شخص نریندر جو بوریل کی کھدوائی کا کام کرتا تھا کتہ پیٹ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے کل رات سڑک عبور کررہا تھا کہ ایک کار کی زد میںآکر برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ حیات نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ سنتوش نگر پولیس کے مطابق 55 سالہ کے سرینوا س راؤ جو پیشہ سے سنار تھا شاہ علی بنڈہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص آج موٹر سیکل پر چندرائن گٹہ علاقہ جارہا تھا کہ تیز رفتار لاری کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا۔