سڑک حادثات میں 6 افراد ہلاک

حیدرآباد /26 فروری ( سیاست نیوز ) سائبرآباد اور رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 18 سالہ کروناکر جو شیورام پلی علاقہ کے ساکن راملو کا بیٹا تھا ۔ پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے ۔ گذشتہ روز یہ شخص اس کے ساتھیوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ راجندر نگر ڈیری فارم کے قریب حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثہ میں شدید زخمی شخص کروناکر کل رات فوت ہوگیا ۔ اپل پولیس کے مطابق 30 سالہ نتیش کمار 30 سالہ لکشمی نارائن اور 20 سالہ شخص روہت سہانی کل رات پیش آئے خوفناک حادثہ میں ہلاک ہوگئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق تینوں ایک موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ نامعلوم گاڑی نے ٹکر دے دی اور اس حادثہ میں تینوں برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ کتور پولیس کے مطابق 27 سالہ رمیش جو پیشہ سے کسان تھا ۔ گوڑی چیرلہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل آٹو میں سفر کرنے کے دوران ایک تیز رفتار ڈی سی ایم کی ٹکر سے یہ شخص شدید زخمی ہوگیا تھا جو کل رات فوت ہوگیا ۔ مہیشورم پولیس کے مطابق 23 سالہ شخص ویرانجیلو جو سوریا پیٹ علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے ۔ کل شام یہ شخص تکو گوڑہ علاقہ میں پیدل جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔