سڑک حادثات میں 5 افراد ہلاک

حیدرآباد /3 جنوری ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 5 افراد بشمول دو خواتین ہلاک ہوگئیں ۔ عابڈس پولیس کے مطابق 32 سالہ گوری جو گن فاؤنڈری علاقہ کے ساکن دیالال کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون کل رات سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگئی تھی جو علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ سنتوش نگر پولیس کے مطابق نصرین بیگم عرف مالن بی جن کی عمر تقریباً 3 سال بتائی گئی ۔ سنتوش نگر علاقہ کے ساکن محمد خورشید کی بیوی تھی ۔ 20 ڈسمبر کے دن یہ خاتون ڈی ایم آر ایل کے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی تھی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ میڑپلی پولیس کے مطابق 42 سالہ سامیول جو پیشہ سے بزنس مین تھا ۔ کل رات یہ شخص اپنی بیوی اور بچوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں یہ شخص فوت ہوگیا اور اس کی بیوی بچے زخمی بتائے گئے ہیں ۔ مادھاپور پولیس کے مطابق کل رات پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ جو معروف سیکوریٹی کپنی بی فور میں ملازم تھے ۔ 24 سالہ راج اور 24 سالہ ریتک جو بورا بنڈہ علاقہ کے ساکنان تھے ۔ بینک آف امریکہ میں ملازمت کرتے تھے جو کل رات ایک سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔