حیدرآباد /31 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس کے مطابق 25 سالہ شیخ اسماعیل جو مانکیشور نگر علاقہ کے ساکن شیخ محبوب علی کا بیٹا تھا ۔ گذشتہ روز تارناکہ کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں شدید زحمی ہوگیا تھا جس کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ آج فوت ہو گیا ۔ شیخ اسماعیل پیشہ سے ترکاری فروش بتایا گیا ہے ۔ معین آباد پولیس کے مطابق 42 سالہ پانڈو گوڑ جو الور چیوڑلہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے کسان بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص جارہا تھا کہ کل رات آٹو ٹرالی الٹ گئی اور شدید زخمی حالت میں گوڑ علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ معین آباد پولیس کے مطابق 35 سالہ وینکٹیش جو پیشہ سے دودھ فروخت کرتا تھا ۔ منگلارم علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص کل پیش آئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ شمس آباد پولیس کے مطابق وہ کسان تھا ۔ پداشاہ پور علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے یہ شخص کل رات سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔