حیدرآباد /6 جنوری ( سیاست نیوز ) حیدرآباد و سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ چندرائن گٹہ پولیس کے مطابق 55 سالہ صالحہ بیگم جو کاماٹی پورہ علاقہ کے ساکن سید بن ابوبکر کی بیوی تھیں ۔ یہ خاتون کل رات اپنے فرزند خالد بن محمد کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ سی آر پی ایف گیٹ کے روبرو موٹر سائیکل سے اچانک گر کر شدید زخمی ہوگئی اور علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 18 سالہ آر بشا جو نارسنگی کے علاقہ میں رہتا تھا کاشی کا بیٹا بتایا گیا ہے ۔ یہ لڑکا ایک فاسٹ فوڈ سنٹر میں کام کرتا تھا ۔ جو نیپال کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ آج صبح وہ موٹر سائیکل پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جارہا تھا کہ راستے میں ایک جے سی بی گاڑی جو یو ٹرسن لے رہی تھی انکی موٹر سایکل اس گاڑی سے ٹکرا گئی اور وہ برسر موقع ہلاک اور اس کے ساتھ زخمی ہوگئے ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 50 سالہ لنگایا جو پٹیل نگر علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے لیبر بتایا گیا ہے کل وہ مادھو ریڈی فلائی اوور کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ یاچارم پولیس کے مطابق 23 سالہ شخص جس کو شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ یاچارم کے علاقہ میں برقی پول سے ٹکراکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔