سڑک حادثات میں 4 افراد کی موت

حیدرآباد /5 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سرور نگر ایل بی نگر پنجہ گٹہ اور گولکنڈہ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد بشمول دو خواتین فوت ہوگئیں ۔ سرور نگر پولیس کے مطابق 50 سالہ ترملااماں جو سرور نگر علاقہ کے ساکن گویند ریڈی نامی شخص کی بیوی تھی ۔ آج یہ جوڑا اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ سرور نگر کے علاقہ میں ایک تیز رفتار آر ٹی سی جس کی زد میں آکر دونوں شدید زخمی ہوگئے ۔ تاہم علاج کے دوران خاتون فوت ہوگئی اور اس کا شوہر زیر علاج بتایا گیا ہے ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 48 سالہ شاشہ اماں جو ایل بی نگر علاقہ کے ساکن گدوایا کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون کل سڑک عبور کرنے کے دوران ٹیکسی کیاب کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگئی ۔ پنجہ گٹہ پولیس کے مطابق 74 ریٹائرڈ ملازم پوشٹی جو بی ایچ ای ایل علاقہ کا ساکن تھا ۔ کل بیگم پیٹ کے علاقہ میں واقع حیدرآباد پبلک اسکول کے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ گولکنڈہ پولیس کے مطابق 50 سالہ لکشمایا جو گولکنڈہ کے حدود میں سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں زخمی ہوگیا ۔ گولکنڈہ پولیس کے مطابق یہ شخص علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔