سڑک حادثات میں 4 افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد /2 مارچ ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ لنگر حوض پولیس کے مطابق 35 سالہ اندومتی جو گڈی ملکاپور علاقہ کے ساکن لکشمن سنگھ کی بیوی تھی ۔ دونوں میاں بیوی سڑک کے کنارے صفائی میں مصروف تھے کہ ایک تیز رفتار موٹر سائیکل نے انہیں ٹکر دے دی اور اس حادثہ میں میاں بیوی دونوں شدید زخمی ہوگئے جہاں علاج کے دوران اندومتی فوت ہوگئی ۔ مائلاردیوپلی پولیس کے مطابق 30 سالہ گیاندیو جو برنداون کالونی علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص کل موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں گیانندیو رات دیر گئے علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ سنتوش نگر پولیس کے مطابق 42 سالہ سید قیصر جو پیشہ سے پلمبر تھا فتح شاہ نگر معین باغ علاقہ کا ساکن تھا 28 فروری کے دن سید قیصر موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ عمر ہوٹل کے قریب کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کی علاج کے دوران کل رات موت ہوگئی ۔ پرگی پولیس کے مطابق 42 سالہ راجو جو پیشہ سے لیبر تھا پرگی علاقہ میں رہتا تھا 28 فروری کے دن یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں وہ آج علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ گاندھی نگر پولیس کے مطابق 55 سالہ نرسیا جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا کل رات سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو رات علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔
ٹرین کی پٹریوں پر ایک شخص کی خودکشی
حیدرآباد /2 مارچ ( سیاست نیوز ) بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک شخص نے ٹرین کی پٹریوں کے آگے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ ریلوے پولیس سکندرآباد حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 28 سالہ لال پونچی سمن نے یہ انتہائی اقدام کیا ۔ سمن بولارم علاقہ میں رہتا تھا اور ہمیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے ۔ اس شخص کا بیوی سے جھگڑا ہوا تھا اور جھگڑے کے بعد وہ دلبرداشتہ ہوگیا تھا ۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے ٹرین کی پٹریوں پر لیٹ کر خودکشی کرلی ۔