حیدرآباد /28 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سیف آباد سرور نگر اور وقارآباد پولیس حدودمیں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ سیف آباد پولیس کے مطابق 35 سالہ سید مظفر جو پھول باغ علاقہ کے ساکن سید عزیز کا بیٹا تھا پیشہ سے پینٹنگ کا کام کرتا تھا ۔ 26 اکٹوبر کے دن کام کے بعد وہ ٹورازم ڈپارٹمنٹ کے قریب سڑک عبور کرنے کی کوشش میں تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جس کی آج علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ سرور نگرپولیس کے مطابق 73 سالہ رتنماں جو پیشہ سے مزدور تھی ۔ شانتی نگر پداعنبرپیٹ کے علاقہ میں رہتی تھی وہ بھی سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگئی تھی جو علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ وقارآباد پولیس کے مطابق 35 سالہ بابو جو پیشہ سے لیبر تھا کومپلی میں رہتا تھا ۔ وہ کل اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ اسکول بس کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔