حیدرآباد /2 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ میاںپور ، الوال اور حیات نگر پولیس حدود میں حادثات پیش آئے ۔ میاں پور پولیس کے مطابق 63 سالہ محمد غوث جو حفیظ پیٹ علاقہ کا ساکن تھا کل مولیٰ کا چھلہ علاقہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران ڈی سی ایم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ الوال پولیس کے مطابق 24 سالہ راملو جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا الوال علاقہ میں رہتا تھا ۔ وہ پٹرول پمپ کے قریب سڑک عبور کرنیکی کوشش کر رہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 20 سالہ منوج کمار جو بی ٹیک کا طالب علم تھا بابو نگر سرور نگر میں رہتا تھا وہ کل اپنی موٹر سائکل پر جارہا تھا کہ آر ٹی سی بس کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔