حیدرآباد ۔ 11 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد اور سائبر آباد حدودمیں پیش آئے سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔ کنچن باغ پولیس کے مطابق ایک ریٹائرڈ ملازم 72 سالہ کے مہیندر جو راج ریڈی نگر چمپا پیٹ کا ساکن تھا گذشتہ روز سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جس کی آج علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ اپل پولیس کے مطابق 20 سالہ ستیم جو طالب علم تھا رامنتا پور میں رہتا تھا یہ طالب علم اپنے کھیتوں میں ٹریکٹر سے کام کرنے کے دوران ٹریکٹر الٹ جانے کے سبب برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ معین آباد پولیس کے مطابق 58 سالہ گوپال راؤ جو تانڈور کا ساکن تھا عزیز نگر کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں جے سی بی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔