سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ 20 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : سائبر آباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 28 سالہ سریکانت ریڈی جو سیلز ایگزیکٹیو تھا ۔ ہستنا پورم میں رہتا تھا کل شام وہ اپنی موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ جل پلی چوراہے پر حادثہ پیش آیا ۔ سریکانت ایک ٹپر لاری کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 50 سالہ یادیا جو وینکٹیشور نگر جلال گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا کل اپنی موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ لاری کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 55 سالہ رام ریڈی جو نلگنڈہ کا متوطن تھا آج اپنی موٹر سیکل پرجارہا تھا کہ عبداللہ پور میٹ کے علاقہ میں واٹر ٹینک کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔