سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ 22 فبروری (سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ لنگرحوض پولیس کے مطابق 50 سالہ ایلیا جو پیشہ سے کارپنٹر باپو نگر میں رہتا تھا۔ 20 فبروری کو اپنے مکان کے قریب سڑک عبور کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ کار کی زد میں آ کر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 64 سالہ عبدالنعیم جو مولا علی علاقہ کا ساکن تھا، 14 فبروری کو ایرپورٹ پر گراہک کو چھوڑنے کے بعد واپس ہورہا تھا کہ حادثہ پیش آیا اور وہ شدید زخمی حالت میں کل رات فوت ہوگیا۔ شاہ آباد پولیس کے مطابق 36 سالہ یادگیری جو پیشہ سے کاشتکار شاہ آباد میں رہتا تھا۔ کل وہ موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں وہ آج فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔