حیدرآباد 14 جون (سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ مشیرآباد پولیس کے مطابق 32 سالہ دلیپ جو پیشہ سے خانگی ملازم اور مشیرآباد علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے، گزشتہ ہفتہ دلیپ سڑک عبور کرنے کے دوران شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیا۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 40 سالہ ستیش جو آر کے نگر علاقہ کے ساکن بھدریا کا بیٹا تھا، کل رات موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ مخالف سمت سے دوسری موٹر سیکل ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا جسے بعدازاں ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ جانبر نہ ہوسکا۔ کندرگ پولیس کے مطابق 22 سالہ یادو جو کل موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ تیز رفتار ٹپر لاری کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران آج صبح فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے اور مصروف تحقیقات ہے۔