سڑک حادثات میں 3 افراد کی موت

حیدرآباد /3 مارچ ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 3 افراد فوت ہوگئے ۔ گاندھی نگر پولیس کے مطابق 28 سالہ سریش جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا بی این ریڈی نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ کل دوپہر میں یہ شخص اپنی موٹر سائیکل پرجارہا تھا کہ ٹینک بینڈ کے علاقہ میں واقعہ ایک اسٹار ہوٹل کے قریب نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ یالال پولیس کے مطابق 35 سالہ لکشمن جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ 28 فروری کو یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں یہ شخص علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ کشائی گوڑہ پولیس کے مطابق 30 سالہ سندیپ ریڈی جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ بنڈلہ گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ آج صبح یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ این ایف سی کے قریب حادثہ پیش آیا اور اس حادثہ میں شدید زخمی ریڈی علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔