حیدرآباد /27 جنوری ( سیاست نیوز ) سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول شیرخوار لڑکا فوت ہوگیا جو اپنے چاچا کی گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ الوال پولیس کے مطابق ایک سالہ پی راکیش جو جنالہ بنڈہ الوال علاقہ کے ساکن راملو کا بیٹا تھا ۔ کل شام یہ شیر خوار اپنے مکان کے قریب کھیل میں مصروف تھا کہ اس لڑکے کے چاچا نے گاڑی کو ریورس لیا ۔ اس دوران حادثاتی طور پر گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جس کی علاج کے دوران آج موت ہوگئی ۔ کیسرا پولیس کے مطابق 45 سالہ سدرشن جو پیشہ سے کسان تھا ۔دوملار مارم علاقہ کا ساکن تھا ۔ 25 جنوری کے دن وہ اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ اس کی موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور وہ شدید زخمی حالت میں آج فوت ہوگیا ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 59 سالہ دامودر ریڈی جو پیشہ سے لاری ڈرائیور تھا ۔ اپل میں رہتا تھا ۔ 24 جنوری کے دن وہ اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والی ایک اور موٹر سائیکل سے ٹکراکر شدید زخمی ہوگیا اور شدید زخمی حالت میں آج فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔