سڑک حادثات میں 2 ہلاک

حیدرآباد /18 جون ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس حدود کے الوال اور چندا نگر پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ چندا نگر پولیس کے مطابق 60 سالہ جے رام ریڈی سڑک عبور کرنے کے دوران نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ الوال پولیس کے مطابق 27 سالہ نرسمہا چاری جو پیشہ سے کارپینٹر تھا حشمت پیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل سڑک عبور کرنے کے دوران وینکٹاپورم علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں وہ ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔