سڑک حادثات میں 2 ہلاک

حیدرآباد /16 جون ( سیاست نیوز ) سعیدآباد اور شاہ میر پیٹ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد بشمول ایک طالب علم ہلاک ہوگیا ۔ سعیدآباد پولیس کے مطابق 16 سالہ محمد سلمان جو انٹرمیڈیٹ کا طالب علم تھا ۔ سپوٹا باغ علاقہ کے ساکن محمد غلام دستگیر کا بیٹا تھا ۔ یہ طالب علم کالج سے واپسی کے دوران آر ٹی سی بس سے مشتبہ طور پر گرکر شدید زخمی ہوگیااور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 45 سالہ مہیش پاسوان جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ علی آباد علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل شام وہ سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔