سڑک حادثات میں 2 مسلم نوجوان ہلاک

نظام آباد ۔ 19 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : سڑک حادثہ میں دو نوجوان ہلاک ہوگئے ۔ یہ واقعہ کل رات شہر نظام آباد کے ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا ۔ تفصیلات کے بموجب بودھن منڈل کے پنٹہ خورد سے تعلق رکھنے والے شیخ بابا ، محمد امیر نظام آباد سرکاری دواخانہ میں اپنے رشتہ دار کی عیادت کرنے کے لیے آئے ہوئے تھے اور رات دیر گئے تقریبا 1 بجے کے درمیان پنٹہ خورد واپس ہونے سے قبل ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع ہوٹل میں چائے نوشی کے بعد بائیک پر جارہے تھے کہ نظام آباد آر ٹی سی ڈپو سے تعلق رکھنے والی راجدھانی ایکسپریس نوجوانوں کی بائیک سے ٹکرا گئی اور بس انتہائی تیز رفتار میں تھی اور نوجوان بھی تیز رفتار میں تھے رات دیر گئے ہونے کی وجہ سے اس علاقہ میں کوئی بھی موجود نہیں تھا آواز سن کر دوڑتے ہوئے یہاں پہنچ گئے اور انہیں فوری سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا لیکن یہ جانبر نہ ہوسکے اطلاع کے ملتے ہی I ٹاون پولیس یہاں پہنچ کر ضابطہ کی کارروائی کی پولیس اس خصوص میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔۔