حیدرآباد 12 نومبر (سیاست نیوز) صنعت نگر اور معین آباد پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ صنعت نگر پولیس کے مطابق27 سالہ چرن ریڈی جو موتی نگر بورا بنڈہ کا ساکن اورہوٹل ملازم تھا گذشتہ ہفتہ سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں نا معلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا اور کل رات فوت ہوگیا ۔ معین آباد پولیس کے مطابق 20 سالہ سرینواس جو پدا منگلارم کا ساکن تھا جو کل رات در گئے نا معلوم لاری کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جس کی آج ہاسپٹل میں علاج کے دوران موت ہوگئی ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلئے اور مصروف تحقیقات ہے ۔
قرضہ داروں کی ہراسانی پر ایک شخص کی خودکشی
حیدرآباد 12 نومبر (سیاست نیوز) قرضہ داروں کے دباو اور مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ ایل بی نگر پولیس حدود میں پیش آیا 45 سالہ وینکٹ ریڈی نے کل رات دیر گئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ وینکٹ ریڈی چٹ فنڈ کا کاروبار کرتا تھا اور واسوی نگر میں رہتا تھا جس کا آبائی مقام نلگنڈہ بتایا گیا ہے ۔ اس شخص کو چند لوگ رقم دینا باقی ہے اور چند افراد کو یہ شخص رقم باقی تھا جس نے قرض داروں کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر کل رات خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔
ٹرین حادثہ میں خاتون ہلاک
حیدرآباد 12 نومبر (سیاست نیوز) کاچی گوڑہ ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی تاہم اس ضعیف خاتون کی شناخت نہیں ہوئی تھی جس کی عمر تقریبا 65 سالہ بتائی گئی ہے ۔ یہ حادثہ عمدہ نگر ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا ۔ ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔
نوجوان لڑکی کی خودسوزی
حیدرآباد 12 نومبر (سیاست نیوز) الوال علاقہ میں ایک نوجوان لڑکی نے خودسوزی کرلی تاہم اس کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 20 سالہ سواتی جو جواہر نگر الوال کے ساکن راجو کی تھی ۔ اس نے 6 نومبر کے دن اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر خودکشی کرلی جس کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج آج فو ت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔
عثمانیہ اورگاندھی ہاسپٹلس میں دو قیدیوں کی موت
حیدرآباد 12 نومبر (سیاست نیوز) عثمانیہ اور گاندھی جنرل ہاسپٹل میںدو قیدیوں کی موت ہوگئی ۔ جنہیں سینہ میں تکلیف کے باعث جیل انتظامیہ نے ہاسپٹلس سے رجوع کیا تھا ۔ دبیر پورہ پولیس کے مطابق 35 سالہ پرشوراملو جو چنچل گوڑہ سنٹر جیل میںچند تھا ۔ راجم پیٹ کریم نگر کا متوطن بتایا گیا ہے ایک قتل کیس میں پولیس نے 22جولائی 2013 کے دن اسے جیل منتقل کیا تھا جس کو سینہ میں تکلیف کے باعث عثمانیہ جنرل ہاسپٹل لایا گیا جہاں دوران علاج کل رات اس کی موت ہوگئی ۔ چلکل گوڑہ پولیس کے مطابق 30 سالہ ڈی سائیلو جو پیشہ سے ڈرائیور تھا وڈر بستی گچی باگلی کا ساکن تھا ۔ راجندر نگر پولیس نے چوری کے مقدمہ میں اسے چیرلہ پلی جیل منتقل کیا تھا جہاں علاج کی غرض سے گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج کل رات اس کی موت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔
خاتون مشتبہ طور پر ہلاک
حیدرآباد 12 نومبر (سیاست نیوز) ناچارم کے علاقہ میں ایک خاتون مشتبہ طور پر برقی شاک کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔ ناچارم پولیس کے مطابق 28 سالہ فرزاندہ بیگم جو پیشہ سے گھریلو ملازمت تھی بابا نگر ناچارم کے ساکن وحید پاشاہ کی بیوی بتائی گئی ہے وہ آج صبح برقی شاک کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔ خاتون جس گھر میں ملازمہ کا کام کرتی تھی اس مکان میں برقی شاک کی زد میں آگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔