حیدرآباد /25 ستمبر ( سیاست نیوز ) گاندھی نگر اور میاں پور میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد بشمول ایک ضعیف شخص فوت ہوگیا ۔ گاندھی نگر پولیس کے مطابق 17 سالہ اعجاز احمد جو کڑپہ پروڈوٹور کا متوطن تھا ۔ شمشیر احمد کا بیٹا بتایا گیا ہے ۔ یہ لڑکا انٹرنیڈیٹ کا طالب علم تھا جو کل موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ایک کار کا تعاقب کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں سڑک پر گر گیا اور تیز رفتار آر ٹی سی بس کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ میاں پور پولیس کے مطابق 62 سالہ رام نارائن جو گوگل پلاٹس میں رہتا تھا ۔ میاں پور علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص پیشہ سے میستری تھا ۔ کل سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں واٹر ٹینکر کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔